حکیم لکھاری

حکیم لکھاری

Hakeem Likhari are a non-political writer who through their writings highlight social problems in the society.

Breaking

Friday, December 27, 2019

Mullah and Military Alliance in Pakistan پاکستان میں ملا اور ملٹری اتحاد

12:56 PM 0
 Mullah and Military Alliance in Pakistan پاکستان میں ملا اور ملٹری اتحاد

Mullah and Military Alliance in Pakistan
پاکستان میں ملا اور ملٹری اتحاد
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا معروف درسگاہ جامعة الرشيد میں شاندار استقبال پتا ہے؟ اس تصویر سے سب سے زیادہ تکلیف کن کو ہورہی ہے؟ اس ملا اور ملٹری اتحاد سے سب سے زیادہ تکلیف سرخوں اور ملحدوں کو ہو رہی ہے۔ کمیونسٹ سرخے اور جرمن کے پالے ہوئے ملحد یہ بھونک بھونک کر تھک گئے کہ مدارس جہالت کی فیکٹریاں ہیں, مدارس اس ملک کے خلاف ہے ,مدارس میں دہشت.. گردی سکھائی جاتی ہے،پاکستان کو خطرہ پاکستان کے خفیہ اور مسلح اداروں اور مدارس اور ملاوں سے ہیں. ان سرخوں اور ملحدوں نے آٹے میں نمک کے برابر تکفیری ملاوں کو دیکھ کر سمجھ لیا کہ ان مدارس اور ملاوں کو ہم نے فوج اور اداروں کے آگے لا کھڑا کردیا۔ طلباء اور فوج میں تصادم کے لیے ہر روز ان کمیونسٹ سرخوں کی نظریں ٹی وی سکرین پر , ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہوتی ہے۔ لیکن یہ بے وقوف کیا جانتے ہیں کہ افواج پاکستان اور مدارس میں ایک صفت اتنا مشترک ہے کہ تم امریکا اور روسیوں کو اپنے ساتھ ملاکر بھی اس صفت کا توڑ نہیں نکال سکتے۔ جی ہاں ! وہ صفت مشترک ہے .. "ایمان " اور " پاکستان " افواج پاکستان میں سکھایا جاتا ہے, نظریہ بنایا جاتا ہے کہ ہمارا نظریہ "ایمان " تقوی " اور جہاد... پر فولاد کی طرح ایسا مضبوط رہے گا۔

جیسا کہ " دیوار ذوالقرنین "

اور ان مدارس میں سکھایا جاتا ہے کہ یہ واحد اسلامی ملک ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے۔ ان مدارس میں سکھایا جاتا ہے کہ پاکستان کی مثل مسجد جیسی ہے جس کے بننے سے پہلے اختلاف تو کیا جاسکتا ہے لیکن بننے کے بعد اس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہوجاتا ہے۔ ان مدارس میں سکھایا جاتا ہے کہ اسلامی ملک کی حفاظت کے خاطر ایک رات بارڈر پر گزارنا دنیا اور اس دنیا میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے۔ پھر بھلا کیوں کر ان دونوں اداروں میں اختلاف پیدا ہونے کا شبہ ہوسکتا ہے ...کبھی نہیں.... دشمن اسلام اور پاکستان ! کان کھول کر سن لو ! ہم میدان جنگ میں " بنیان مرصوص " کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں. #Copied

Shaheed Dera Ghazi Khan شہید ڈیرہ غازی خان

12:45 PM 0
 Shaheed Dera Ghazi Khan شہید ڈیرہ غازی خان


Shaheed Dera Gazi Khan شہید ڈیرہ غازی خان

شہید ڈیرہ غازی خان 
بھٹو قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنی قربانیاں گنوا رہے تھے بھٹو نے قمیض اتار کر اپنی کمر دکھائی اور کہا یہ دیکھئے ہم نے جمہوریت کے لئے کتنی ماریں کھائیں ایوان میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نذیر احمد بھی موجود تھے وہ اٹھے اور کہا وزیراعظم صاحب کمر پر چوٹیں بھاگنے والوں اور چوروں‏ کو لگتی ہیں۔ اگر زخم سینے پر کھایا ہے تو دکھائیں۔بھٹو نے یہ سنا اور خاموش ہو گیا اور چند روز 
بعد ڈاکٹر صاحب کو ان کے کلینک پر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

ڈاکٹر صاحب عظیم شخصیت تھے ڈیرہ غازی خان کے لوگ آج بھی اس مرد درویش کو یاد کرتے ہیں ہومیو ڈاکٹر تھے سائیکل پر الیکشن کیمپین چلاتے تھے ان کے مقابل پیشہ ور سیاستدان اور جاگیر دار تھے جو وہاں ہمیشہ جیتتے تھے جن کے آگے ڈاکٹر صاحب کی کوئی حثیت ہی نہیں تھی جماعت اسلامی کے رکن تھے اسمبلی میں بھی اور اسمبلی کے باہر ہمیشہ باطل قوتوں کی آنکھوں کا کانٹا ثابت ہوئے. 

Shaheed Dera Ghazi Khan

کبڈی کے اندر کامیاب اور بہترین "جھاپی" Successful and best "Jhapa" inside kabaddi

12:09 PM 0
کبڈی کے اندر کامیاب اور بہترین "جھاپی"  Successful and best "Jhapa" inside kabaddi


Successful and best "Jhapa" inside kabaddi

Rana Sana Ullah


کبڈی کے اندر کامیاب اور بہترین "جھاپی" (سٹاپر) وہ ہوتا ہے جو اپنے مخالف "ساہی" (ریڈر) پر اس وقت ہاتھ ڈالے جب اسکو اس بات کا مکمل اندازہ ہو کہ مخالف مکمل طور پر اسکی "گرفت" میں آسکتا ہے، اگر وہ اپنے مخالف پر "بے وقت" ہاتھ ڈالے جب اس کے بچ نکلنے کا امکان زیادہ ہو تو اس سے "بےوقوف" اور "اناڑی" کوئی نہیں ہوسکتا، ایک تو اس نے اپنی غلطی کی وجہ سے پوائنٹ مخالف ٹیم کو دے دیا اور دوسری غلطی یہ کی کہ اپنی ہی ٹیم کے ان کھلاڑیوں سے" زیادتی" کی جو ان پر باآسانی ہاتھ ڈال سکتے تھے اور اسے مکمل "گرفت" میں لے کر پوائنٹ بھی حاصل کرسکتے تھے، جبکہ ناصرف اس بے تکے "ایڈوانچر" اور اپنی غلطی کے ذریعے اس نے اپنی ٹیم کا "مورال" کم کیا بلکہ مخالف کو "ہیرو" بننے کا پورا موقع فراہم کیا، اگر حقیقی معنوں میں دیکھا جائے تو وہ کھلاڑی اپنی غلط "حکمت عملی" اور بے جا ہیرو بننے کے چکر میں اپنے مخالفین کا "بھلا" کر گیا.
کچھ اسی طرح کا کھلاڑی شہریار آفریدی نکلا، جس نے اپنے "مخالف" رانا ثنااللہ پر اس وقت ہاتھ ڈالا جب اسکا نکلنا بہت آسان تھا، جس پررانا ثنااللہ ناصرف با آسانی "پوائنٹ" لے گیا بلکے اسکو پکڑنے کے چکر میں شہریار آفریدی خود کو بھی اچھی خاصی "رگڑیں" لگوا گیا، اب اسکے بعد شہریار آفریدی جو مرضی "وضاحتیں" دیں لیکن بونس" پوائنٹ" رانا ثنااللہ کے خاطے میں ہے، شہریار آفریدی خود کو لگنے والی" رگڑوں" پر مرہم رکھیں اور مزید "رگڑوں" سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں تو یہ انکے لیے اور انکی ٹیم کے لیے بہتر ہوگا.