Successful and best "Jhapa" inside kabaddi
کبڈی کے اندر کامیاب اور بہترین "جھاپی" (سٹاپر) وہ ہوتا ہے جو اپنے مخالف "ساہی" (ریڈر) پر اس وقت ہاتھ ڈالے جب اسکو اس بات کا مکمل اندازہ ہو کہ مخالف مکمل طور پر اسکی "گرفت" میں آسکتا ہے، اگر وہ اپنے مخالف پر "بے وقت" ہاتھ ڈالے جب اس کے بچ نکلنے کا امکان زیادہ ہو تو اس سے "بےوقوف" اور "اناڑی" کوئی نہیں ہوسکتا، ایک تو اس نے اپنی غلطی کی وجہ سے پوائنٹ مخالف ٹیم کو دے دیا اور دوسری غلطی یہ کی کہ اپنی ہی ٹیم کے ان کھلاڑیوں سے" زیادتی" کی جو ان پر باآسانی ہاتھ ڈال سکتے تھے اور اسے مکمل "گرفت" میں لے کر پوائنٹ بھی حاصل کرسکتے تھے، جبکہ ناصرف اس بے تکے "ایڈوانچر" اور اپنی غلطی کے ذریعے اس نے اپنی ٹیم کا "مورال" کم کیا بلکہ مخالف کو "ہیرو" بننے کا پورا موقع فراہم کیا، اگر حقیقی معنوں میں دیکھا جائے تو وہ کھلاڑی اپنی غلط "حکمت عملی" اور بے جا ہیرو بننے کے چکر میں اپنے مخالفین کا "بھلا" کر گیا.
کچھ اسی طرح کا کھلاڑی شہریار آفریدی نکلا، جس نے اپنے "مخالف" رانا ثنااللہ پر اس وقت ہاتھ ڈالا جب اسکا نکلنا بہت آسان تھا، جس پررانا ثنااللہ ناصرف با آسانی "پوائنٹ" لے گیا بلکے اسکو پکڑنے کے چکر میں شہریار آفریدی خود کو بھی اچھی خاصی "رگڑیں" لگوا گیا، اب اسکے بعد شہریار آفریدی جو مرضی "وضاحتیں" دیں لیکن بونس" پوائنٹ" رانا ثنااللہ کے خاطے میں ہے، شہریار آفریدی خود کو لگنے والی" رگڑوں" پر مرہم رکھیں اور مزید "رگڑوں" سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں تو یہ انکے لیے اور انکی ٹیم کے لیے بہتر ہوگا.
No comments:
Post a Comment